
Introduction to the Quran and Hadith
ClickAmong the books and scriptures that Allah Almighty has revealed for the guidance of mankind, the Holy Quran is the last, complete and eternal source of guidance. Its virtues, blessings, knowledge and secrets are limitless and incalculable. The Names of the Holy Quran) There are many sayings of scholars about the names of the Holy Quran. Among them, the Book of Proof states that the Holy Quran has fifty-five names that are derived from the Quranic verses themselves. Some of these blessed names are mentioned in the following list:
- 1- The Book - Of all the books in the world, the Quran is the only one that deserves to be called a book.
- Al-Furqan - The one who distinguishes between truth and falsehood
- . - The one who shows light and guidance
- . - The one who shows spiritual healing and the message of health
- ه - Reminder - A tool for teaching and advice
- Al-Ilm - This book is the ultimate knowledge and understanding
- Al-Bayan - Every teaching of this book is presented in detail
- . Similarly, Allah Almighty has also described some of the attributes of the Quran. For example,
- The wise one.
- Majid, the great one.
- Blessed, the blessed one.
- The mighty, the powerful one.
- The clear one.
No one can estimate the virtues of this book.
There is no limit to its contents and contents.
Anyone who has a true yearning for guidance in his heart can benefit from it according to his understanding.
The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) said that on the Day of Judgement, such a Quran will be narrated from the Quran.
The virtues of the Quran are mentioned in many verses and hadith.
What is the revelation?
O mankind, there has come to you an admonition from your Lord and a healing for what is in the breasts, and a guidance and a mercy for the believers.
Surah Yunus: 57)
Translation: O people! There has come to you a message of advice from your Lord. It is a cure for the diseases of the hearts and a guidance and mercy for the believers.
The recitation of the Holy Quran is a blessing and a reward. The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: Whoever recites a letter of the Holy Quran, for him is a good deed for that letter, and for one good deed he is rewarded with ten good deeds. I do not say that Alm is a letter, but Alif is a letter, Lam is a letter, and Meem is a letter. A letter is a double letter or a word with three letters, in return for which thirty good deeds will be given.
It is narrated from Hazrat Mu'adh Juhani (may Allah be pleased with him) that the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: "Whoever reads the Quran and acts upon it, his parents will be given a crown whose light will be better than the light of the sun on the Day of Resurrection." Acting upon the Quran is the means of success in this world and religion.
It is narrated from Hazrat Umar (may Allah be pleased with him) that the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: "Indeed, Allah Almighty gives honour and exaltation to many nations through this Book (through faith and action) and humiliates and humiliates many people (through turning away from it)."
What is revelation?
The literal meaning of revelation is to speak secretly and subtly through gestures. In the terminology of Sharia, revelation refers to the divine message that Allah Almighty gives to the prophets. Knowledge obtained through revelation is more certain and definitive than knowledge obtained through senses, intellect and other material sources. All the prophets continued to perform the duty of preaching and rasulullah (Sallallahu Alaihi Wasallam) for their respective nations under the guidance of the one who received revelation. The religion has been fulfilled on Hazrat Muhammad (Sallallahu Alaihi Wasallam). The last divine revelation has been preserved in the form of the Holy Quran, which is sufficient for guidance until the Day of Judgment. Therefore, after the Holy Prophet (Sallallahu Alaihi Wasallam), the descent of divine revelation and the chain of prophethood and rasulullah (Sallallahu Alaihi Wasallam) has been interrupted forever.
The descent of the Quran
Before the Quran was revealed, it was written on a preserved tablet. Allah Almighty says:
But it is a Glorious Quran on a Preserved Day» (Surah Al-Bardi)
Translation: Rather, it is a Glorious Quran, on a Preserved Tablet.
Then on the Night of Power, which is in the month of Ramadan, it was revealed in its entirety from the Preserved Tablet to the heavens of the world. Almighty says:
The city of Ramadan in which the Qur'an was revealed.
(Surah Al-Baqarah (185))
Translation: Ramadan is the month in which the Quran was revealed.
Indeed, We have sent it down on the Night of Power (Surah Al-Qadr (1))
Translation: Indeed, We have sent it down on the Night of Power.
After that, according to the wisdom and decision of Allah, its revelation began to the last prophet Muhammad (peace be upon him) through Hazrat Gabriel (peace be upon him). When he (peace be upon him) reached the age of forty, he used to see many true dreams. Which were fulfilled letter by letter. During those days, he (peace be upon him) used to spend many days in solitude and be engaged in worship in the mountain called Hira, three miles from Mecca. Suddenly one day Gabriel (peace be upon him) appeared to him and said: Read. He (peace be upon him) said: I am not a learner. Gabriel, the trustworthy, hugged the Prophet (peace be upon him) to his chest and then released him and said, "Read." The Prophet (peace be upon him) replied the same. Gabriel did the same for the third time and then read the first five verses of Surah Al-Alaq. This was not an ordinary event. Rather, it was a great trust to guide and guide all mankind until the Day of Judgment that was placed on the Prophet (peace be upon him). It had a great impact on the blessed heart of the Prophet (peace be upon him). Upon returning, the Prophet (peace be upon him) said to the Mother of the Believers, Hazrat Khadija (may Allah be pleased with her), "Cover me with a blanket." When he calmed down a bit, he narrated the entire incident to Hazrat Khadija (may Allah be pleased with her). She reassured him.
تعارف قرآن و حدیث
اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کی ہدایت کے لیے جو کتابیں اور صحیفے نازل فرمائے ان میں قرآن مجید آخری مکمل اور ابدی ہدایت کا سرچشمہ ہے ۔ اس کے فضائل و برکات اور علوم و اسرار بے حد و حساب ہیں ۔ قرآن مجید کے اسماء ) قرآن مجید کے اسماء کے بارے میں علماء کے کئی اقوال ہیں۔ جن میں سے کتاب البرہان کا بیان بھی ہے کہ قرآن کریم کے پچپن نام ایسے ہیں جو خود آیات قرآنیہ سے ماخوذ ہیں ۔ ان میں سے چند اسماء مبارکہ مندرجہ ذیل فہرست میں مذکور ہیں :
- 1- الکتاب - دنیا کی تمام کتابوں میں کتاب کہلانے کا مستحق قرآن ہی ہے۔
- الفرقان ۔ سچ اور جھوٹ میں فرق کرنے والی
- ۔ - نور روشنی اور ہدایت دکھانے والی۔ شفاء روحانی شفاء اور پیغام صحت ۔
- ه - تذكرة - عبرت و نصیحت کا سامان -
- العلم ۔ یہ کتاب سرا پا علم و معرفت ہے ۔
- البیان ۔ اس کتاب کی ہر تعلیم وضاحت سے پیش کی جاتی ہے
- ۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ نے قرآن کی چند صفتوں کا بھی بیان فرمایا ہے ۔ مثلاً
حکم حکمت والا ۔
مجید بزرگ
مبارک بابرکت
العزيز زبر دست عزت والا ۔
مبین ۔ ہدایت کو واضح کرنے والا۔
کریم ۔ کرامت اور بزرگی والا ۔
اس کتاب کی خوبیوں کا کوئی اندازہ نہیں کر سکتا ۔ اس کے مضامین و مطالب کی کوئی حد نہیں۔ کوئی شخص بھی جس کے دل میں ہدایت کی سچی تڑپ ہو وہ اپنی فہم کے مطابق اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ وسلم نے فرمایا کہ روز قیامت ایسے قرآن سے روایت -فضائل قرآن مجید قرآن مجید کے فضائل بہت سی آیات و احادیث میں مذکور ہیں۔ وحی کیا ارشاد باری تعالی ہے :
يَايُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَ تُكُمُ مَوْعِظَةٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ شفَاء لِمَا فِي الصُّدُورِ وَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِينَ .
سوره یونس: ۵۷ )
ترجمہ : اے لوگو ! تمھارے پاس اپنے پر ور دگار کی طرف سے ایک پیغام نصیحت آچکا ہے ۔ جو دلوں کی بیماریوں کا علاج اور مومنوں کے لیے ہدایت و رحمت ہے۔
قرآن مجید کی تلاوت باعث برکت اور موجب اجر و ثواب ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ و آلیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص قرآن کریم کا ایک حرف پڑھے اس کے لیے اس حرف کے عوض ایک نیکی ہے اور ایک نیکی کا اجر دس نیکیوں کے برابر ملتا ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ الم ایک حرف ہے بلکہ الف ایک حرف ، لام ایک حرف ، میم ایک ملیں گی ۔ حرف ہے دگو یا ایک لفظ میں تین حروف ہوئے جس کے بدلے میں تیس نیکیاں ملیں گی
حضرت معاذ جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ و آلیہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے قرآن پڑھا اور اس پر عمل کیا تو اس کے والدین کو روز قیامت ایسا تاج پہنایا جائے گا جس کی روشنی سورج کی روشنی سے بہتر ہوگی " قرآن مجید پر عمل دنیا اور دین کی کامیابی کا ذریعہ ہے ۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ ۔ سے روایت ہے
اے لوگو ! نبی صلی اللہ علیہ و آلیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ بے تک اللہ تعالیٰ اس کتاب کے ذریعے بہت سی قوموں کو عزت و سربلندی عطا کرتا ہے رایمان و عمل کے ذریعے) اور بہت سوں کو راس سے روگردانی کرنے پر) ذلیل ورسوا کر دیتا ہے"
وحی کیا ہے ؟
وحی کے لغوی معنی خفیہ طور پر لطیف انداز میں اشارے سے بات کرنے کے ہیں۔ شریعت کی اصطلاح میں وحی سے مراد وہ پیغام الہی ہے جو اللہ تعالیٰ انبیاء کرام کو عطا کرتا ہے ۔ حواس ، عقل اور دیگر مادی ذرائع سے ملنے والے علم کے مقابلے میں وحی کے ذریعے حاصل ہونے والا علم زیادہ یقینی اور قطعی ہوتا ہے ۔ تمام انبیائے کرام وحی انہی کی رہنمائی میں اپنی اپنی امتوں کے لیے فریضہ تبلیغ و رسالت ادا کرتے رہے ۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر دین کی تعمیل ہو چکی ہے۔ قرآن مجید کی صورت میں آخری وحی الہی محفوظ ہو چکی ہے جو روز قیامت تک ہدایت کے لیے کافی ہے ۔ اس لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بعد وحی آسمانی کا نزول اور نبوت و رسالت کا سلسلہ ہمیشہ کے لیے منقطع ہو چکا ہے۔
نزول قرآن
قرآن کریم نزدل سے پہلے لوح محفوظ میں مکتوب تھا ۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے :
بَلْ هُوَ قُرْآنَ مَجِيدٌ فِي يَوْمٍ مَحْفُوظ»
(سورة البردي)
ترجمہ : بلکہ یہ ایک قرآن مجید ہے ، لوح محفوظ میں ہے۔
پھر لیلہ القدر میں جو رمضان المبارک میں ہے ، یہ پورے کا پورا لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر نازل ہوا ۔ ارشاد باری تعالٰی ہے :
شهرُ رَمَضَانَ الَّذِي انْزِلَ فِيهِ القُرآنُ .
(سورة البقره (۱۸۵)
ترجمه رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن اتارا گیا۔
إِنَّا أَنزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرة (سورة القدر (1)
ترجمہ: بیشک ہم نے اسے لیلۃ القدر میں اتارا ہے ۔
اللہ تعالیٰ کی حکمت اور فیصلے کے مطابق
اس کے بعد اللہ تعالیٰ کی حکمت اور فیصلے کے مطابق اس کا نزول حضرت جبرائیل علیہ السلام کے ذریعے خاتم النبین محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر شروع ہوا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر مبارک چالیس سال کو پہنچی تو آپ بکثرت سچے خواب آپ دیکھا کرتے تھے۔ جو حرف بحرف پورے ہوتے تھے۔ ان دنوں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مکے سے تین میل کے فاصلے پر فاران نامی پہاڑ کے حرا نامی خار میں کئی کئی دن تنہائی میں گزارتے اور عبادت میں مصروف رہتے ۔ اچانک ایک دن جبرائیل علیہ السلام ظاہر ہوئے اور آپ سے فرمایا : اقرا (پڑھے) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مَا آنَا بِفَارِي رمیں پڑھا ہوا نہیں ہوں ، جبرائیل امین علیہ السّلام نے آپ صلی اللہ علیہ و آلیہ وسلم کو سینے سے لگا کر بھینچا اور پھر چھوڑ کر کہا " اقرا (پڑھے ) آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پھر وہی جواب دیا ۔ تیسری مرتبہ پھر جبرائیل علیہ السلام نے ایسا ہی کیا اور پھر سورۂ علق کی پہلی پانچ آیات پڑھیں ۔ یہ کوئی معمولی واقعہ نہ تھا۔ بلکہ روز قیامت تک تمام انسانوں کی ہدایت و رہنمائی کا عظیم بار امانت تھا جو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر ڈال دیا گیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے قلب مبارک پر اس کا بڑا اثر تھا ۔ واپس آکر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ام المومنین حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا کہ مجھے کمبل اوڑھا دو، جب کچھ سکون ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تمام واقعہ حضرت
خدیجہ رضی اللہ عنہا کو سنایا۔ وہ آپ کے اطمینان کی خاطر آپ کو اپنے چچازاد بھائی ورقہ بن نوفل کے پاس لے گئیں ۔ جو نہایت عمر رسیدہ اور تورات کے بہت بڑے عالم تھے۔ انھوں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حالات سن کر کہا کہ یہ وہی فرشتہ ہے جو حضرت موسیٰ علیہ السلام پر وحی لاتا تھا۔ اس کے بعد کچھ عرصے تک کوئی وحی نہ آئی۔ اسے " فترة الوخی " کا زمانہ کہتے ہیں۔
اس کے بعد سورۂ مدثر کی ابتدائی آیات سے وحی کا سلسلہ شروع ہوا ۔ اس کے بعد مسلسل قرآن مجید موقع اور محل کے مطابق تقریباً بیس سال تک نازل ہوتا رہا۔ اس طرح نزول وحی کا کل زمانہ ۲۳ سال کے لگ بھگ ہے ۔ عام طور پر تین تین ، چار چار آیتیں ایک ساتھ اترتیں ۔ بعض اوقات زیادہ آیتیں یا پوری سورۃ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر نازل ہو جاتی ۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا بیان دی کو بلا کر ہر وحی کو اس کی متعلقہ سورۃ میں لکھوا لیتے ۔
مکی اور مدنی سورتیں
جمہور مفسرین کے نزدیک مکی سورتوں سے مراد وہ سورتیں ہیں جو ہجرت نبوئی سے پہلے مکی دور میں نازل ہوئیں ۔ خواہ وہ حدود مکہ سے باہر ہی نازل ہوئی ہوں ۔ جب کہ مدنی سورتوں سے مراد وہ سورتیں ہیں جو ہجرت کے بعد کے زمانے میں حضور صلی اللہ علیہ و آلیہ وسلم کی رحلت کے زمانے تک نازل ہوئیں ۔ مکی سورتوں کی تعداد ۸۷ اور مدنی سورتوں کی تعداد ۲۷ ہے ۔ اس طرح سورتوں کی مجموعی تعداد ۱۱4 ہے۔
مکی اور مدنی سورتوں کا فرق
مکی اور مدنی سورتوں میں طرز بیان ، معانی اور مضامین وغیرہ کے لحاظ سے کافی فرق ہے ۔ مثلاً مکہ مکرمہ میں جو آیات اور سورتیں نازل ہوئی ہیں ان میں زیادہ تر اصول اور کلیات دین کا بیان ہے ۔ توحید، رسالت اور آخرت جیسے بنیادی عقائد پر زیادہ زور دیا گیا ہے ۔ توحید باری تعالیٰ کے اثبات اور شرک کے ابطال کے لیے غور و فکر اور کائنات اور خود وجود انسانی میں تدبر کی طرف توجہ دلائی
گئی ہے ۔ بت پرستی اور شرک کی مذمت ایسے سادہ اور موثر انداز میں کی گئی ہے کہ عمولی سوجھ بوجھ رکھنے والا بھی شرک سے متنفر ہو کر توحید کا پرستار بن جائے ۔ سابقہ اقوام کے وہ قصے بار بار مختلف اسالیب میں بیان کیے گئے ہیں جن سے اہلِ عرب اچھی طرح واقف تھے اور ان میں عبرت و نصیحت کے واضح نشانات موجود تھے۔ آخرت اور موت کے بعد زندگی کو ذہن نشین کرانے کے لیے نہایت موثر انداز میں خطاب کیا گیا ہے۔ مکی سورتوں کے جملے چھوٹے چھوٹے اور ایسے دل نشیں ہیں کہ سنتے ہی ذہن نشیں ہو جاتے اور دل میں اتر جاتے ہیں ۔
مدنی سورتوں کے مخاطب
مدنی سورتوں کے مخاطب اہل کتاب اور مسلمان تھے ۔ اس لیے ان میں ان کا پورا لحاظ رکھا گیا ہے۔ اکثر مقامات پر قرآن مجید کو سابقہ آسمانی کتابوں کا موید اور مصدق بتایا گیا ہے ۔ سابقہ آسمانی کتابوں میں نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بارے میں مذکورہ پیشین گوئیاں یاد دلائی گئی ہیں اور بتایا گیا ہے کہ تورات و انجیل پر ایمان رکھنے کا تقاضا یہ ہے کہ قرآن پر پورا پورا ایمان لایا جائے ۔ مدنی آیات اور سورتوں کا دوسرا امتیاز یہ ہے کہ ان میں اکثر و بیشتر عبادات اور معاملات سے متعلق احکام ، حلال و حرام ، فرائض و واجبات اور ممنوعات و منہیات کے مسائل بیان کیے گئے ہیں ۔ غزوات و جہاد ، مال غنیمت ، خراج ، جزیہ ، میراث اور حدود و قصاص کے تفصیلی احکام کبھی مدنی سورتوں کے خاص مضامین ہیں
۔ حفاظت و تدوین قرآن مجید
بندوں کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہونے والی آخری کتاب ہدایت ہے ۔ حکمت الہی کا تقاضا یہ تھا کہ اس سے قبل نازل ہونے والے صحیفوں کا مقررہ زمانہ گزر جانے اور ان کے منسوخ ہو جانے کے بعد اللہ تعالیٰ کی آخری کتاب قرآن مجید کو نازل کیا جائے جو قیامت تک انسانوں کے لیے اللہ تعالیٰ کا آخری ، مکمل اور ناقابل تنسیخ ہدایت نامہ ہو ۔ قرآن مجید کی اسی اہمیت اور امتیازی شان کے پیش نظر ضروری تھا کہ اس کی حفاظت اور بقا کا پورا یو را انتظام کیا جائے ۔ چنانچہ اللہ تبارک و تعالٰی نے اس کی حفاظت کی ذمہ داری خود کی اور قیامت تک کے لیے اس کے ایک ایک حرف کی حفاظت کا انتظام کر دیا ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے
إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِكرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ
ترجمہ : بے شک ہم ہی نے قرآن کو اتارا اور بے شک ہم ہی اس کی البتہ حفاظت کرنے والے ہیں۔
اللہ تعالیٰ کی جانب سے قرآن مجید کی حفاظت کے لیے جو انتظامات فرمائے گئے ان میں سے دو اہم طریقے صدری حفاظت اور کتابی حفاظت کے ہیں ۔
صدری حفاظت دسینوں کے ذریعے
صدر سینے کو کہتے ہیں۔ یہ قرآن مجید کی امتیازی شان ہے کہ اسے کتابی شکل میں محفوظ کرنے سے پہلے رسول اللہ صلی الله علیہ و آلہ وسلم اور ان کے صحابہ کرام کے سینوں میں محفوظ کر دیا گیا۔ اس مقصد کے لیے قرآن مجید کو تیس سال کے عرصے میں تھوڑا تھوڑا موقع بموقع نازل کیا جاتا رہا۔ جیسے ہی کوئی سورت یا آیات نازل ہوتیں ، صحابہ کرام کی ایک بڑی تعداد اسے حفظ کرنے میں لگ جاتی اور پھر وہ بار بار آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے اعادہ کر کے یہ اطمینان حاصل کرتے کہ انھوں نے صحیح طریقے سے اسے حفظ کر لیا ہے ۔
قرآن مجید کی تلاوت نماز
اس کے علاوہ قرآن مجید کی تلاوت نماز میں لازمی قرار دی گئی ۔ قرآن مجید کی تعلیم و تعلم کے فضائل موقع بموقع بیان کیے جاتے تھے ۔ نیز حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تمام مساجد میں قرآن مجید کی تعلیم کا انتظام فرمادیا تھا۔ بعض مکانات کو بھی مدارس قرآن مجید کی حیثیت دے دی گئی تھی ۔ علاوہ ازیں بعض صحابہ کرام کو معلم قرآن بنا کر دور دراز علاقوں میں بھیجا جاتا تھا۔