Backbiting in Islam |

Backbiting

Click As bad as it is among moral diseases, backbiting is unfortunately very common in our society. There will be very few people who will be safe from this disease. Allah Almighty, while advising Muslims to avoid this sin

Says:

And do not backbite one another. Would one of you like to eat the flesh of his dead brother while you hate it?

Surah Al-Hujurat: 12)

Translation: And you eat the flesh of your dead brother while you hate it.


Eating the flesh of your dead brother for the sake of backbiting

The example of eating the flesh of your dead brother for the sake of backbiting is very eloquent. Because the person who is backbitten cannot defend himself. In this way, backbiting fuels mutual hatred and inflames feelings of hostility. A person suffering from the disease of backbiting generally begins to consider himself free from defects, and the person who is backbitten becomes even more brazen due to his defects being made public. In short, backbiting destroys social peace in every way. It is mentioned in the Hadith that the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) while describing the events of the Miraj said: I saw a group whose nails were made of copper, and they were scratching their faces and chests with them. I asked Gabriel (peace and blessings of Allah be upon him). Who are these people? He said: "These are the people who eat the flesh of people and harm their honour and reputation, that is, they engage in backbiting.

Islamic law

In Islamic law, backbiting has been permitted in only two forms: one in the form of a cry from an oppressed person against an oppressor, and in order to inform others of the mischief of a deceiver, some scholars have also considered copying and making derogatory gestures as a form of backbiting.

  • The difference between backbiting and accusation
  • It is important to note the difference between backbiting and accusation.
  • Intention refers to describing a person's faults in his absence that are present in him, while daring refers to describing a person's faults that are not present in him and tainting his chastity without reason.

Hypocrisy

Islamic scholars have described two types of hypocrites. One is a hypocrite who does not believe in the truth and righteousness of Islam from the heart, but wears the cloak of Islam for some expediency or evil. The hypocrite who wants to harm both Muslims and Islam by covering himself with a veil is called an economic hypocrite. The second type of hypocrite is one who, although he accepts Islam with sincere intentions, but due to some human weaknesses, he is lax or negligent in following the practical rules of Islam. He is called a practical hypocrite. The first type of hypocrite is worse than a disbeliever, while the second type of hypocrite is certainly a believer, but his education and training are also poor, which he can gain from the company of a good teacher.

The most dangerous trick of the hypocrites against the Muslims is to make the Muslims fight each other under the cover of piety. For this purpose, they built the Masjid al-Dirrar opposite the Masjid al-Namawi in Medina. But by the command of Allah Almighty, the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) had this mosque demolished and their conspiracy was thwarted. Allah Almighty says:

O Prophet! Fight the disbelievers and the hypocrites, and be harsh against them, and their abode is Hell.

Once, the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) while identifying a hypocrite,

explained:

There are three signs of a hypocrite:

  1. When he speaks, he lies;
  2. When he makes a promise, he breaks it;
  3. When he is entrusted with a trust, he betrays it.

Despite these signs, even if he is committed to prayer and fasting, he is still a hypocrite. The Quran has described the fate of these hypocrites as being the first and most painful of the Hell fires. will be kept in the section.

Arrogance

Arrogance means to consider oneself great and superior and to show oneself. From the study of the Holy Quran, it is known that the first among the creatures was Satan who said takbir and said, I am superior to Adam. Therefore, I will not prostrate to him. Allah Almighty had said in response to him

: So get out of here, for it is not for you to be arrogant in it, so get out, indeed you are of the lowly

Surah Al-A'raf: 13)

Translation: So get out of here, for it is not for you to be arrogant here. So get out, you are humiliated. Today and in the past, arrogance has always been on the decline, and according to the divine decree, the abode of arrogant people in the Hereafter will be Hell:

Is there not in Hell an abode for the arrogant?

(Surah Az-Zumar: 60)

Translation: Is there not in Hell an abode for the arrogant?

Condemning arrogance, the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: "A person who has even the slightest bit of pride and arrogance in his heart will not enter Paradise." An arrogant and conceited person considers others to be inferior, commits injustice and excess, and becomes bold in committing sins, thinking, "Who can punish me for my sins?" Therefore, he is deprived of kindness, brotherhood, sacrifice, and all such good things.

Jealousy

The requirement of human friendship is that we should keep one of our brothers in good condition, so we should be happy that Allah Almighty has blessed him with His blessings. But jealousy is that bad trait that makes a person restless when he sees someone happy and at peace, and instead of being happy seeing his brother's happiness, he becomes jealous and resentful. By doing this, he cannot harm others, but he causes trouble for himself. Thus, jealousy is a moral disease.

غیبت

اخلاقی بیماریوں میں غیبت جس قدر بری بیماری ہے بدقسمتی سے  ہمارے معاشرے میں اس قدر عام ہے۔ بہت کم لوگ ہوں گے جو اس بیماری سے غیبت    محفوظ ہوں گے ۔ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو اس گناہ سے بچنے کی تلقین کرتے ہوئے 

فرماتا ہے :

ولا يغتب بعضُكُم بَعْضًا أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ يَأْكُلُ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ

 رسورة الحجرات : ۱۲) 

ترجمہ اور برانہ کو پیٹھ پیچھے ایک دوسرے کو ، بھلا خوش لگتا ہے تم میں کسی کوکہ کھائے گوشت اپنے بھائی کا جو مردہ ہو، تو گھن آتا ہے تم کو اس سے ۔

غیبت کے لیے مردہ بھائی کا گوشت کھانے 

غیبت کے لیے مردہ بھائی کا گوشت کھانے کی تمثیل انتہائی بلیغ ہے ۔ کیونکہ جس شخص کی غیبت کی جاتی ہے ، وہ اپنی مدافعت نہیں کر سکتا ۔ اس طرح غیبت سے باہمی نفرت کو ہوا ملتی ہے اور دشمنی کے جذبات بھڑکتے ہیں ۔ غیبت کے مرض میں مبتلا شخص خود کو عموما عیبوں سے پاک تصور کرنے لگتا ہے اور جس کی غیبت کی جائے وہ اپنے عیب تشہیر ہو جانے کے باعث اور ڈھیٹ ہو جاتا ہے۔ غرض غیبت ہر لحاظ سے معاشرتی سکون کو برباد کرتی ہے ۔ حدیث میں آتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے معراج کے واقعات بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ میں نے ایک گروہ کو دیکھا کہ اُن کے ناخن تانبے کے تھے، اور وہ لوگ اس سے اپنے چہروں اور سینوں کو نوچ رہے تھے ۔ میں نے جبریل علیہ السلام سے دریافت کیا ۔ یہ کون لوگ ہیں ؟ فرمایا " یہ وہ لوگ ہیں جو لوگوں کا گوشت کھاتے ہیں اور ان کی عزت و آبرو بگاڑتے ہیں یعنی غیبت کرتے ہیں

شریعت اسلامی

شریعت اسلامی میں غیبت صرف دو صورتوں میں جائز قرار دی گئی ہے ایک مظلوم کی ظالم کے خلاف فریاد کی شکل میں اور دوسرے لوگوں کو کسی فریب کار کی ضرب کاری سے آگاہ کرنے کے لیے بعض علماء نے نقل اتارنے اور تحقیر آمیز اشارات کرنے کو بھی نیبت میں شمار کیا ہے ۔  ۔

غیبت و اتہام کا فرق 

غیبت سے مراد کسی شخص کی عدم موجودگی میں اس کی ایسی برای بیان کرنا ہے جو اس میں موجود ہے، جب   کہ ہمت لگانے سے مراد یہ ہے کہ کسی شخص کا ایسا عیب بیان کیا جائے جو اس میں موجود نہ ہو اور اس کے دامن عفت کو بلاوجہ داغدار بنایا جائے 

 منافقت

 علمائے اسلام نے منافق کی دو اقسام بیان کی ہیں ۔ ایک وہ منافق جو دل سے اسلام کی صداقت و حقانیت کا قائل نہیں، لیکن کسی مصلحت یا شرارت کی بنا پر اسلام کا لبادہ اوڑھ کر مسلمانوں اور اسلام دونوں کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، اسے اقتصادی منافق کہتے ہیں ۔ دوسرا وہ منافق ہے جو اگرچہ خلوص نیت سے اسلام قبول کرتا ہے لیکن بعض بشری کمزوریوں کی وجہ سے اسلام کے عملی احکام پر چلنے میں تساہل یا کوتا ہی کرتا ہے اسے عملی منافق کہتے ہیں۔ پہلی قسم کا منافق کا فروں سے بدتر ہے جب کہ دوسری قسم کا منافق صاحب ایمان ضرور ہے لیکن اس کی تعلیم و تربیت بھی ناقص ہے جوکسی معلم دمرتی کے فیضان صحبت سے اسے حاصل ہو سکتی ہے۔

مسلمانوں کے خلاف منافقوں کی سب سے خطر ناک چال یہ ہوتی ہے کہ وہ دینداری کے پردے میں مسلمانوں کو باہم لڑا دیں ۔ اسی مقصد کے لیے انھوں نے مدینے میں مسجد نموئی کے مقابل مسجد ضرار تعمیر کی تھی۔ لیکن اللہ تعالیٰ کے حکم سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلیہ وسلم نے اس مسجد کو مسمار کرا کے ان کی سازش کو ناکام بنا دیا ۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے 

 يا يُّهَا النَّبِيُّ جَاهِدِ الْكُفَّارَ وَالْمُنَافِقِينَ وَاغْلُظْ عَلَيْهِمْ وَمَأْوَاهُمْ جَهَنَّمُ 

(سورة التحريم (9)

 ترجمہ : اے نبی ! لڑائی کر منکروں سے اور دغا بازوں سے اور سختی کران پر او ران کا گھر دوزخ ہے ۔

 مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلیہ وسلم نے منافق کی   پہچان بناتے ہوئے   ارشاد فرمایا   

۔ منافق کی تین نشانیاں ہیں 

  •  جب بولے تو جھوٹ بولے 
  •  جب وعدہ کرے تو خلاف ورزی کرے
  •  جب کوئی امانت اس کے سپرد کی جائے تو اس میں خیانت کرے ۔

 ان نشانیوں کے ہوتے ہوئے چاہے وہ نماز اور روزے کا پابند ہو وہ منافق ہی ہے ۔ قرآن مجید میں ان منافقوں کے انجام کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ دوزخ کے سب سے پہلے اور تکلیف دہ حصے میں رکھے جائیں گے ۔

تکبر 

تکبر  کے معنی خود کو بڑا اور برتر رکھنے اور ظاہر کرنے کے ہیں ۔ قرآن مجید کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ مخلوقات میں سب سے پہلے شیطان نے تکبر کیا اور کہا میں آدم سے افضل ہوں۔ اس لیے ان کو سجدہ نہیں کروں گا ۔ اللہ تعالے نے اس کے جواب میں فرمایا تھا

 : فَاطِطْ مِنْهَا فَمَا يَكُونُ لَكَ أَنْ تَتَكَبَّرَ فِيهَا فَاخْرُجُ إِنَّكَ مِنَ الصَّاغِرِينَ

رسورة الاعراف : ۱۳)

 . ترجمہ : تو اُتر یہاں سے تو اس لائق نہیں کہ تکبر کرے یہاں ۔ پس با ہر نکل تو ذلیل ہے۔ رہ دن اور آج کا دن، غرور کا سر ہمیشہ نیچا ہوتا چلا آیا ہے اور فرمان الہی کے مطابق آخرت میں بھی متکبر انسانوں کا ٹھکانا جہنم ہوگا 

الَيْسَ فِي جَهَنَّمَ مَثْوَى لِلْمُتَكَبِرِينَ

 (سورة الزمر: ٦٠)

 ترجمہ: کیا نہیں دوزخ میں ٹھکانہ غرور کرنے والوں کا ۔ 

تکبر  کی مزمت  فرماتے ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس کے دل میں رائی برابر بھی غرور اور تکبر ہوگا وہ انسان جنت میں داخل نہیں ہوگا " مغرور و متکبر انسان دوسروں کو حقیر سمجھ کر ظلم و زیادتی کرتا ہے اور گناہوں پر بے باک ہو جاتا ہے اور یہ خیال کرتا ہے کہ مجھے میرے گناہوں کی سزا کون دے سکتا ہے۔ اس لیے وہ مروت ، اخوت، ایثار اور اس قسم کی سبھی بھلائیوں سے محروم ہو جاتا ہے ۔

 حسد

 انسان دوستی کا تقاضا یہ ہے کہ ہم اپنے کسی بھائی کو اچھی حالت میں رکھیں تو خوش ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے اسے اپنی نعمتوں سے نوازا ہے ۔ لیکن حسد وہ بری خصلت ہے کہ جو کسی کو خوش حال اور پر سکون دیکھ کر انسان کو بے چین کر دیتی ہے اور وہ اپنے بھائی کی خوشحالی دیکھ کر خوش ہونے کی بجائے دل ہی دل میں جلتا اور گڑھتا ہے۔ ایسا کرنے سے وہ دوسروں کا تو کچھ نہیں بگاڑ سکتا ، خود اپنے لیے پریشانی مول لے لیتا ہے۔ یوں تو حسد ایک اخلاقی بیماری ہے ۔ لیکن اس کے نتیجے میں انسان کئی دوسری اخلاقی بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے ۔ مثلا جب وہ دوسروں کو بہتر حالت میں دیکھنے کا روادار نہیں ہوتا تو اپنے بہت سے عزیزوں سے ترک تعلق کر لیتا ہے جو ایک ناپسندیدہ بات ہے۔ اسی طرح جس شخص کی طبیعت میں حسد پیدا ہو جائے وہ کبھی قانع نہیں ہوسکتا۔ وہ ہمیشہ اپنے سے بر تر کو دیکھ کر اپنی حالت زار پر کف افسوس ملتا رہتا ہے۔ اس کی وہ صلاحیتیں جو اپنی حالت بہتر بنانے پر صرف ہو سکتی ہیں، ہمیشہ دوسروں کی حالت کو بگاڑنے ہی کی فکر میں ضائع ہوتی رہتی ہیں۔ حاسد اپنی بھڑکائی ہوئی آگ میں خود ہی جلتا رہتا ہے ۔ گو اسلام اپنے پیرو کاروں کو باہمی محبت اور احسان کی تلقین کرتا ہے تا کہ معاشرتی اعتبار سے اجتماعی فلاح حاصل ہو سکے لیکن حاسد کے دل میں سوائے نفرت اور جلن کے کوئی شریفانہ جذبہ جگہ نہیں پاسکتا۔ اجتماعی فلاح کے معنی یہ ہیں کہ معاشرے کے جملہ افراد معزز اور خوش حال ہوں لیکن حاسد لوگوں کی نیک نامی اور خوش حالی کو ذلت و خواری میں بدلتے دیکھنا چاہتا ہے۔ پس ایک نہ ایک دن وہ معاشرے کی نظروں میں ذلیل ہو کر رہتا ہے۔ مسلمانوں کو ان تمام نقصانات سے بچانے کے لیے

 حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حسد سے بچنے کی تلقین فرمائی ۔ ارشاد فرمایا 


: إِيَّاكُم وَالْحَسَدَ فَإِنَّ الْحَسَدَ يَا كُلُ الْحَسَنَاتِ كَمَا تَأْكُلُ النَّارُ الْعَطَبَ .

ترجمہ، دیکھو ! حسد سے بچو ۔ کیوں کہ حسد نیکیوں کو اس طرح کھا جاتا ہے
جیسے آگ خشک لکڑی کو ۔