Islamic history
Click To create a true spirit of respect for the law in the hearts of the people, it is necessary that the ruling class itself should uphold the law and not use it as a means of selling its influence through the law. Today, there is hardly any constitution or constitution in the world in which the ruling class has not been provided with special privileges and in which there is no distinction in the law between a slave and a king and a donkey. There is a famous incident in Islamic history that once Hazrat Ali's armour was lost and found with a Jew. While he was the Caliph at the time, he took it to the court of the judge and when the judge refused to accept the testimony of both his son and his slave on the grounds of their close relationship, he withdrew his claim. This example of respect for the law impressed the Jew so much that he converted to Islam after reciting the Kalima.
Halal Earnings
Allah Almighty says in the Holy Quran about halal earning:
O Messengers! Eat of the good things and do righteous deeds
Translation: O Messengers! Eat of the good things and do righteous deeds. Similarly, all mankind has been advised: Surah Al-Mu'minun: 51)
O mankind! Eat of what is on the earth, lawful and good. *
Surah Al-Baqarah: 168)
Translation: O people! Eat of what is on the earth, lawful and good. Furthermore, Muslims were specifically urged:
: O you who believe, eat of the good things We have provided for you (Surah Al-Baqarah: 172)
Translation: O you who believe! Eat of the good things We have provided for you.
In Islam, lawful acquisition is of great importance in terms of worship and transactions. Therefore, lawful acquisition has been made an essential condition for the acceptance of worship. Allah Almighty says:
And We do not consume your wealth among yourselves unjustly
Surah Al-Baqarah: 188)
Translation: And do not consume one another's wealth unjustly. In a society where illegal sources of income, i.e. injustice, dishonesty, bribery, usury, theft, robbery, hoarding, deception, and gambling become common, the ship of that society is stuck in the whirlpool of destruction and destruction becomes the destiny of that society. Islam advises avoiding all these wrong ways of earning a living in every case and warns those who adopt illegal means of livelihood of hell. The blessed saying of the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) is: "The body that is dependent on unlawful means of livelihood should be the fuel of hell." A person who believes in Allah Almighty and the Last Day will never abandon the lawful and the lawful and the beggar will turn to lawful means, no matter how attractive they may be. However, a person who is swayed by the satanic desire that he can earn more than his destiny through unlawful means, will resort to unlawful means. The easiest way to thwart this tactic of Satan is to adhere to the principles of simplicity, frugality, moderation and contentment instead of pretending to have a high standard of living.
Self-sacrifice
If worldliness teaches a person to be selfish and self-interested, then religion instills in him the spirit of self-sacrifice. He brings comfort and relief to the divine creation by taking pains himself. His action will be accepted by Allah Almighty and will lead to the attainment of blessings in the hereafter.
Distribution of meat
. Like other moral virtues, the Prophet Muhammad (peace be upon him) was the best example of self-sacrifice and diplomacy, and even while being the head of state, he lived a life of extreme simplicity and hardship. The stove would not be used for weeks in the blessed house, but no beggar returned from his house destitute. If he did not have anything, he would take out a loan and fulfill the needs of the needy. Once, the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) slaughtered an animal and sent the meat home for distribution. After some time, he came home and asked how much had been distributed and how much was left. It was said that the good meat had been distributed and the bad meat had been left. The Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: "And what has been divided remains and what has been left has gone." The Companions (may Allah be pleased with them) were also filled with the spirit of self-sacrifice and preferred the needs of others over their own needs. It is a well-known incident that when the Muslims were asked for financial support for the equipment of the army that was going to fight the Romans, Hazrat Abu Bakr Siddiq
sacrifice of the Companions
brought all the household goods. Once Hazrat Uthman bought the grain that came from outside during a time of famine, offering a profit of two or three times the amount, and distributed it free of charge. There is an incident in connection with the sacrifice of the Companions that is very impressive. Once a hungry and thirsty person came to the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him). The Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) had nothing but water in his pocket. As per the custom, an Ansari companion took his guest with him. When he reached home, he found out from his wife that the food was only enough for the children. He said, "Take care of the children and feed them in a state of starvation." When starting to eat, put out the lamp under some pretext so that the guest would not realize that we were not sharing in the meal. This was done. The guest ate to his full and the entire Ansari family went to bed hungry. In the morning, when these companions appeared before the Holy Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him), the Holy Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said: Allah is pleased with your good behavior last night. Similarly, praising and describing the selfless people, Allah the Almighty says:
And they prefer others over themselves, even if they were hungry. *
Surah Al-Hashr: 9
Translation: And they prefer others over themselves. Even though they themselves are hungry.
لوگوں کے دلوں میں قانون کے احترام کا سچا جذبہ پیدا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ خود حکمران طبقہ بھی قانون کی پاسبانی کرے اور اپنے اثر و رسوخ کو قانون کی زد سے بیچنے کا ذریعہ نہ بنائے ۔ آج دنیا کا شاید ہی کوئی دستور یا آئین ایسا ہو، جس میں حکمراں طبقے کو مخصوص مراعات مہیا نہ کی گئی ہوں اور قانون میں آقاد غلام اور شاہ و گدا کا کوئی امتیاز نہ ہو۔ اسلامی تاریخ کا مشہور واقعہ ہے کہ ایک مرتبہ حضرت علی کی زرہ گم ہوگئی اور ایک یہودی کے پاس ملی خود خلیفہ وقت ہونے کے باوصف آپ اسے قاضی کی عدالت میں لے گئے اور جب قاضی نے آپ کے بیٹے اور غلام دونوں کی گواہی ان سے قریبی تعلق کی بنا پر قبول کرنے سے انکار کر دیا تو آپ اپنے دعوے سے دستبردار ہو گئے۔ احترام قانون کی اس مثال نے یہودی کو اتنا متاثر کیا کہ وہ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گیا۔
کسب حلال
کسب حلال کے بارے میں قرآن مجید میں اللہ تعالٰی کا ارشاد ہے :
يايها الرُّسُلُ كُلُوا مِنَ الطَّيِّبَاتِ وَاعْمَلُوا صَالِحًا
ترجمہ : اے رسولو ! کھاؤ ستھری چیزیں اور کام کرو بھلا ۔
اسی طرح تمام انسانوں کو تلقین فرمائی گئی:
رسورة المؤمنون: ۵۱)
يا يُّهَا النَّاسُ كُلُوا مِمَّا فِي الْأَرْضِ حَلَالًا طَيِّبًا *
رسورة البقره : ۱۶۸)
ترجمہ : اے لوگو ! کھاؤ زمین کی چیزوں میں سے حلال پاکیزہ ۔
مزید براں مسلمانوں کو خصوصی تاکید کی گئی
: يايها الَّذِينَ آمَنُوا كُلُوا مِنْ طَيِّبَتِ مَا رَزَقْنكُمُ
رسورة البقره : ۱۷۲)
ترجمہ : اے ایمان والو ! کھاؤ پاکیزہ چیزیں جو روزی دی ہم نے تم کو۔
اسلام میں عبادات اور معاملات کے ضمن میں کسب حلال کو بے حد اہمیت حاصل ہے ۔ اس لیے عبادات کی مقبولیت کے لیے کسب حلال کو لازمی شرط قرار دیا گیا ہے ۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے۔
وَلَانَا كُلُوا أَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ
رسورة البقره : ۱۸۸)
ترجمہ : اور نہ کھاؤ مال ایک دوسرے کا آپس میں ناحق
۔ جس معاشرے میں ناجائز ذرائع آمدنی یعنی نا انصافی، بد دیانتی، رشوت ستانی سود خوری ، چوری، ڈاکہ زنی ، ذخیرہ اندوزی، فریب رہی اور سٹے بازی کا رواج عام ہو جائے تو اس معاشرے کی کشتی تباہی کے گرداب میں پھنس کر رہ جاتی ہے اور بربادی اس معاشرے کا مقدر بن جاتی ہے ۔ اسلام ہر معاملے میں کسب معاش کے ان تمام غلط طریقوں سے بچنے کی تلقین کرتا ہے اور ناجائز ذرائع کے اختیار کرنے والوں کو جہنم کی خبر دیتا ہے۔ نبی کریم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے " حرام رزق پرپلنے والے جسم کو جہنم ہی کا ایندھن بنا چاہیے ۔ " جس شخص کو اللہ تعالٰی اور یوم آخرت پر یقین ہوگا وہ کبھی جائز و سائل کو چھوڑ کرنا جائز ذرائع کا رخ نہیں کرے گا، خواہ ان میں کتنی ہی دلکشی کیوں نہ ہو۔ البتہ جو شخص اس شیطانی وسوسے میں بہتا ہو کہ میں نا جائز زرائع سے اپنے مقدر سے زیادہ کما سکتا ہوں ، وہی حرام طریقوں کا سہارا لے گا۔ شیطان کے اس حربے کو ناکام بنانے کا سہل طریقہ یہ ہے کہ اعلی معیار زندگی کا ڈھونگ رچانے کی بجائے سادگی، کفایت شعاری ، میانہ روی اور قناعت پسندی کے اصولوں پر کاربند رہا جائے۔
ایثار
دنیا پرستی اگر انسان کو خود غرضی اور مفاد پرستی سکھاتی ہے تو دین داری اس میں جذبہ ایثار پیدا کرتی ہے ۔ وہ خود تکلیف اٹھا کر مخلوقِ الہی کو راحت و آرام پہنچاتا ہے ۔ اس کا عمل اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں شرف قبولیت پائے گا اور اخروی نعمتوں کے حصول کا سبب بنے گا
گوشت تقسیم
۔ دیگر محاسن اخلاق کی طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایثار و سفارت کا بہترین نمونہ تھے اور سربراہِ مملکت ہوتے ہوئے بھی انتہائی سادگی اور جفاکشی کی زندگی گزارتے تھے ۔ خانہ مبارک میں ہفتوں چولھا نہیں جاتا تھا لیکن آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے گھر سے کوئی سائل محروم نہیں لوٹا ۔ اپنے پاس کچھ موجود نہ ہوتا تو قرض لے کر حاجت مند کی حاجت پوری کرتے ۔ ایک بار آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جانور ذبح فرمایا ، اور گوشت تقسیم کی غرض سے گھر بھیج دیا۔ کچھ دیر بعد گھر میں آکر دریافت فرمایا۔ کتنا تقسیم ہو گیا ہے اور کتنا بچا۔ عرض کیا گیا کہ عمدہ قسم کا گوشت تقسیم ہوگیا اور خراب قسم کا گوشت باقی رہ گیا ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : " اور جو تقسیم ہو گیا ہے وہ رہ گیا اور جو باقی بچا ہے وہ چلا گیا ہے ۔ صحابہ رضی اللہ عنہم بھی جذبہ ایثار سے سرشار تھے اور اپنی ضرورت پر دوسروں کی ، حقیقت میں حاجت کو ترجیح دیتے تھے ۔ مشہور واقعہ ہے کہ رومیوں کے مقابلے میں جانے والی فوج کے ساز و سامان کے لیے مسلمانوں سے مالی اعانت طلب کی گئی تو حضرت ابو بکر صدیق گھر کا سارا سامان لے آئے ۔ ایک دفعہ حضرت عثمان نے قحط کے زمانے میں باہر سے آنے والا غلہ دو گئے، چوگئے منافع کی پیش کش کرتے ہوئے خریدا اور بلا معاوضہ تقسیم کردیا۔ صحابہ کرام کے ایثار کے سلسلے میں ایک واقعہ بڑا اثر انگحضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس حاضر ہوا ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دولت کدے پر پانی کے سوا کچھ نہ تھا ۔ حسب دستور ایک انصاری صحابی آپ کے مہمان کو اپنے ہمراہ لے گئے ۔ گھر پہنچ کر بیوی سے معلوم ہوا کہ کھانا صرف بچوں کے لیے کافی ہے ۔ انھوں نے کہا بچوں کو سہلا کر فاقے کی حالت میں سلادو اور کھا نا شروع کرتے وقت کسی بہانے چراغ بجھا دینا تا کہ مہمان کو یہ اندازہ نہ ہوسکے کہ ہم کھانے میں شریک نہیں ۔ ایسا ہی کیا گیا۔ مہما ن نے شکم سیر ہوکر تھا کھایا اور انصاری کا یہ پورا گھرانا بھو ک سویا ۔ صبح جب یہ صحابی حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے تو حضور نے ارشاد فرمایا۔ اللہ جل شانہ تمھارے رات کے حسن سلوک سے بہت خوش ہوا۔ ایسے ہی ایثار پیشہ لوگوں کی تعریف و توصیف کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے :
وَيُؤْثِرُونَ عَلَى أَنْفُسِهِمْ وَلَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ
رسورة الحشر : ۹
ترجمہ : اور وہ دوسروں کو اپنی ذات پر ترجیح دیتے ہیں ۔ اگرچہ خود فاقے ہی سے کیوں نہ ہوں ۔
ہجرت کے موقع پر انصار مدینہ نے مہاجرین مکہ کے ساتھ حسن سلوک کے سلسلے میں جس ایثار و قربانی کا ثبوت دیا اس کی مثال تاریخ عالم میں ڈھونڈے نہیں ملتی ۔
اخلاقی رزائل
جس طرح اخلاق حسنہ کی ایک طویل فہرست ہے، جن کو اپنا کر آدمی دنیا اور آخرت میں سرخرو ہو سکتا ہے اسی طرح کچھ ایسے اخلاق رذیلہ ہیں جن کو اختیار کر کے انسان حیوانی در جے میں جاگرتا ہے ۔ اور آخرت میں اللہ تعالیٰ کی رحمت سے محروم ہوجانا ہے۔ مسلمانوں کو یہ تعلیم دی گئی ہے کہ وہ اخلاق فاضلہ سے آراستہ ہوں اور اخلاق رزیلہ سے بچیں جو انسان کی شخصیت کو داغ دار کر دیتے ہیں اور اسے ہرقسم کی نیکی اور بھلائی سے حروم کر دیتے ہیں ۔ چند اخلاق رذیلہ کا بیان ذیل میں درج کیا جاتا ہے
جھوٹ
جھوٹ نہ صرف یہ کہ بجائے خود ایک برائی ہے، بلکہ بہت سی اخلاقی برائیوں کا سبب بھی بنتا ہے ۔ اسلام میں جھوٹ بولنے کی سختی سے مذمت کی گئی ہے ۔ جھوٹ بولنے والوں کو اللہ تعالیٰ کی لعنت کا مستحق ٹھہرایا گیا ہے۔ اسی طرح ارشاد باری ہے کہ جھوٹے آدمی کو ہدایت نصیب نہیں ہوتی :
إِنَّ اللهَ لا يَهْدِي مَنْ هُوَ كَاذِبٌ كَفَّاره رسورة الزم
ترجمہ : البتہ اللہ راہ نہیں دیتا اس کو جو جھوٹا اور حق نہ ماننےوالا ہے۔
اسی لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : " مؤمن کی فطرت میں ہر خصلت ہو سکتی ہے ، مگر خیانت اور جھوٹ کی خصلت مومن میں ہرگز ممکن نہیں۔ (رواہ البیہقی عن سعد بن ابی وقاص)
مسند احمد میں عبد اللہ بن عمر د سے روایت ہے : نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کسی شخص نے دریافت کیا یارسول الله ! جنت میں لے جانے والا کون سا عمل ہے ؟ آپ نے ارشاد فرمایا ۔ " سچ بولنا ۔ جب بندہ سچ بولتا ہے تو نیکی کا کام کرتا ہے۔ اس سے اس کے ایمان میں اضافہ ہوتا ہے۔ اور ایمان میں یہ اضافہ جنت میں داخلے کا سبب بنتا ہے ، اس شخص نے دریافت کیا " یا رسول اللہ ! دوزخ میں لے جانے والا کام کیا ہے ۔ فرمایا ۔ جھوٹ بولنا ۔ جب بندہ جھوٹ بولے گا۔ تو گناہ کے کام کرے گا ۔ جب گناہ کے کام کرے گا تو گویا کفر کرے گا۔ اور یہ کفر سے جہنم میں لے جائے گا :" جھوٹ کا تعلق محض زبان سے نہیں بلکہ بہت سے دوسرے ناپسندیدہ اعمال بھی جھوٹ کی تعریف میں آتے ہیں ۔ مثلاً غلط طریقے سے کسی کا مال ہتھیا نا ، کم تولنا ، غرور کرنا ، منافقت سے کام لینا وغیرہ ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نمود و نمائش کو بھی جھوٹ کی ایک قسم قرار دیا ۔ جھوٹ کے نتیجے میں باہمی اعتماد نہیں رہتا۔ انسان کی ساکھ ختم ہو جاتی ہے اور معاشرتی زندگی اجیرن ہو جاتی ہے۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ جھوٹ کی ہر قسم سے پر ہیز کریں۔
