
Rights of the People
Click If all people continue to get their legitimate rights in social life, they can use their abilities with peace and satisfaction for the development of the society and thus the environment can become pleasant, which is called good society. On the contrary, the practice of violating each other's rights creates anxiety and conflict. This disrupts the order of the society and destructive tendencies paralyse the constructive abilities. Allah Almighty has not deprived man of His instructions in this regard either. He has clearly defined the rights among humans and has deemed their fulfilment as His pleasure and non-fulfilment as His displeasure. Therefore, a true Muslim considers the rights of the people as Honorable as the rights of Allah and fears Allah Almighty regarding them.
Rights of Parents |
The entities from whom a person gets the most help in society are parents who are not only the means of bringing him into existence but also the means of his upbringing and training. In this world, there are only parents who sacrifice their own comfort for the comfort of their children. Their compassion proves to be a shelter of mercy for their children, which protects them from the sun of the difficult times and nurtures them. The existence of humanity is owed to parents after Allah Almighty. Therefore, Allah Almighty has advised us to fulfil their rights after Him at many places in the Holy Quran. It is said in
Surah Al-Isra: 23: 24)
Translation: And your Lord has commanded that there should be no one who is kind to parents except him. If they reach old age before you, one or both of them, then it is not for them! And do not anger them. And speak to them politely and bow your shoulders before them in humility, in need, and say, "O Lord, have mercy on these children, as they raised me when I was little." The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said that a person who disobeys his parents will be deprived of the fragrance of Paradise. The Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) has laid great emphasis on serving elderly parents, because they have spent their life's abilities and energies on their children. Therefore, it is the duty of children to be a support for their old age and show their gratitude. Once, he said in a gathering of the noble companions: "Humiliated and humiliated. Humiliated and humiliated. Humiliated and humiliated." The companions asked. Who? O Messenger of Allah? He said. "He who finds his parents or one of them in old age, then does not serve them and attain Paradise."
The rights of children
If you look at the history before the advent of the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him), you will find that at one time, the hardness of man's heart had reached such a level
that he would kill his children. Islam awakened the dormant feeling of compassion and affection in the human heart and ended the cruel custom of killing children from the world and children once again received the blessing of love and compassion from their parents. Without a doubt, if parents fulfil the rights of their children in a good manner according to the command of Allah Almighty and the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him), educate them properly, instil a sense of self-respect in them, and protect them from the wrong society and the company of evil companions and the use of drugs, etc., they will fulfil their responsibility. After reaching the age of puberty, many physical changes occur in boys and girls, due to which some children become victims of anxiety. It is the responsibility of parents to fully guide their children in the right direction during this part of their life. For parents who focus on developing character in their children and developing leadership skills in them, their children become a source of comfort in this world and will be a source of forgiveness for them in the Hereafter. The Quran has forbidden the killing of children along with other evils of society in these words.
And do not kill your children for fear of being oppressed. We provide for them, and beware of them, for killing them is a great sin. (Surah Al-Israa 311)
A companion asked the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him), “O Messenger of Allah! Which is the greatest sin?” He said, “Associating partners with Allah.” He asked, “After that.” He said, “Disobedience to parents.” He said, “You will make a share of it.” Then: It was said. "You should not kill your children for fear that they will eat your food.
According to Islamic teachings, parents have many rights over their children. For example,
The right to life.
The right to basic needs, namely food, shelter and medical treatment.
The right to education and training according to the purpose.
prioritise
If parents continue to fulfil all their rights in a good and proper manner, not only will they gain the pleasure of Allah, unlike those who prioritise their own comfort and convenience over fulfilling the rights of their children, but their children will also become their support in their old age.
Responsibility of parents
Their children leave them helpless in their last years. It is the duty of parents to make arrangements for their children to earn a living, while also creating in them the Hereafter and training them to do righteous deeds. Allah Almighty has explained the responsibility of parents in a very eloquent way
Surah At-Tahrim: 6)
Translation: O you who believe! Save yourselves and your families from the Fire.
Undoubtedly, if parents If you fulfil the rights of your children in a good manner according to the command of Allah and guide them on the path of righteousness, then not only will they become a source of comfort for them in this world, but also
Three types of neighbours
Even our own family members cannot remain unaffected by the morals and conduct of our neighbours and their families, and if the neighbour is bad, it can be a source of irritation to a person. Islam has laid great emphasis on the rights of neighbours and has described three types of neighbours separately and has ordered us to treat them all kindly.
حقوق العباد
معاشرتی زندگی میں اگر سب لوگوں کو ان کے جائز حقوق ملتے رہیں تو وہ سکون اور اطمینان کے ساتھ اپنی صلاحیتیں معاشرے کی ترقی کے لیے استعمال کر سکتے ہیں اور اس طرح ماحول خوشگوار بن سکتا ہے، جسے حسن معاشرت کہا جاتا ہے اس کے برعکس آپس میں ایک دوسرے کا حق مارنے کی روش بے چینی اور کشمکش پیدا کرتی ہے۔ اس سے معاشرے کا نظم بگڑتا ہے اور تخریبی رجحانات تعمیری صلاحیتوں کو مفلوج کر دیتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں بھی انسان کو اپنی ہدایات سے محروم نہیں رکھا ۔ اس نے انسانوں کے درمیان حقوق کا واضح تعین کرکے ان کی ادائگی کو اپنی خوشنودی اور ادا نہ کرنے کو اپنی ناخوشی کا سزاوار ٹھرایا ۔ چنانچہ ایک سچا مسلمان حقوق العباد کو بھی حقوق الله ہی کی طرح محترم سمجھتا اور ان کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے۔
والدین کے حقوق
معاشرے میں انسان کو جن ہستیوں سے سب سے زیادہ مدد ملتی ہے وہ والدین ہیں جو محض اس کے وجود میں لانے کا ذریعہ ہی نہیں ہوتے بلکہ اس کی پرورش اور تربیت کا بھی سامان ہوتے ہیں۔ دنیا میں صرف والدین ہی کی ذات ہے جو اپنی راحت ، اولاد کی راحت پر قربان کر دیتی ہے ۔ ان کی شفقت، اولاد کے لیے رحمت باری کا وہ سائبان ثابت ہوتی ہے ، جو انھیں مشکلات زمانہ کی دھوپ سے بچا کر پروان چڑھاتی ہے ۔ انسانیت کا وجود اللہ تعالیٰ کے بعد والدین ہی کا مرہونِ منت ہے۔ : اس لیے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں متعدد مقامات پر اپنے بعد ان ہی کا حق ادا کرنے
کی تلقین فرمائی ہے ۔ ارشاد ہوتا ہے
رسورة الاسراء : ۲۳ ۲۴)
ترجمہ: اور حکم کر چکا تیرارب کہ نہ پوجو اس کے سوائے اور ماں باپ کے ساتھ بھلائی کر د اگر پہنچ جائیں تیرے سامنے بڑھا پے کو ایک ان میں سے یا دونوں تو نہ کہ ان کو ہوں! اور نہ بھڑک ان کو ۔ اور کہ ان سے بات ادب کی اور جھکا دے ان کے آگے کندھے عاجزی کر کے، نیازمندی سے اور کہ اے رب ان پیر رحم کر جیسا پالا انھوں نے مجھ کو چھوٹا سا
۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ والدین کا نافرمان شخص جنت کی خوشبو سے بھی محروم رہے گا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بوڑھے والدین کی خدمت پر بہت زور دیا ہے، کیوں کہ وہ اپنی زندگی کی صلاحیتیں اور توانائیاں اولاد پر صرف کر چکے ہوتے ہیں۔ اس لیے اولاد کا فرض ہے کہ ان کے بڑھاپے کا سہارا بن کر احسان شناسی کا ثبوت دے۔ ایک بار آپ نے صحابہ کرائم کی محفل میں ارشاد فرمایا : " ذلیل و خوار ہوا۔ ذلیل و خوار ہوا ۔ ذلیل و خوار ہوا " صحابہ کرام نے دریافت کیا ۔ کون ؟ یا رسول الله ؟ ارشاد فرمایا ۔ " وہ جس نے اپنے ماں باپ کو یا ان میں سے کسی ایک کو بڑھاپے کی حالت میں پایا ، پھر ان کی خدمت کر کے جنت حاصل نہ کی "
اولاد کے حقوق
حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تشریف آوری سے پہلے کی تاریخ پر نظر ڈالو تو معلوم ہوگا کہ ایک زمانے میں انسان کی سنگ دلی اس درجے کو پہنچ گئی تھی
کہ وہ اپنی اولاد کو قتل کر ڈالتا۔ اسلام نے انسان کے دل میں سوئے ہوئے جذبہ رحم والفت کو جگایا اور دنیا سے قتل اولاد کی سنگ دلانہ رسم کا خاتمہ کیا اور اولاد کو اپنے والدین سے محبت و شفقت کی نعمت ایک بار پھر ملی بلا شبہ والدین اگر اللہ تعالی اور رسول صلی اللہ یہ والہ وسلم کےحکم کے مطابق اپنی اولاد کے حقوق حسن طریقے پر اداکریں، ان کی درست تعلیم و تربیت کریں ان میں عزت نفس کا احساس اجاگر کریں، انھیں غلط سوسائٹی اورگراہ ساتھیوں کی صحبت اور منشیات وغیرہ کے استعمال سے بچائیں تو اپنی ذمہ داری پوری کریں گے ۔ بچوں اور بچیوں میں بلوغت کی اگر کو پہنچنے کے بعد جسمانی طور پر کئی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں ، جس سے بعض بچے اضطرابی کیفیت کا شکار ہو جاتے ہیں۔ والدین کی ذمہ داری ہے کہ عمر کے اس حصے میں بچوں کی صحیح سمت میں مکمل رہنمائی کریں ۔ بچوں میں کردار کی پختگی پیدا کرنے اور ان میں قائدانہ صلاحیتوں کی نشوو نما پر توجہ دینے والے والدین کے لیے ان کی اولاد دنیا میں راحت کا سامان بنتی ہے اور آخرت میں ان کی بخشش کا ذریعہ ہوگی ۔ قرآن حکم میں معاشرے کی دیگر برائیوں کے ساتھ قتل اولاد سے بھی ان الفاظ میں منع فرمایا
۔ وَلَا تَقْتُلُوا أولادَكُمْ خَشْيَةَ إِمْلَاقٍ نَحْنُ نَرْزُقُهُمْ وَإِيَّاكُمُ اِنَّ قَتْلَهُمْ كَانَ خِطَا كَبِيرًاه رسورة الاسراء ۳۱۱
) ترجمہ : اور نہ مار ڈالو اپنی اولاد کو مفلسی کے خون سے ۔ ہم روزی دیتے ہیں ان کو اور تم کو بے شک ان کا مارنا بڑی خطا ہے
۔ ایک صحابی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے دریافت فرمایا کہ یا رسول الله ! سب سے بڑا گناہ کون سا ہے ؟ آپ نے ارشاد فرمایا ۔ " شرک “ انھوں نے دریافت کیا ” اس کے بعد “۔ آپ نے فرمایا ۔ " والدین کی نافرمانی ! " عرض کیا ۔ " اس کے حصہ بنائے گی ۔ بعد : ارشاد ہوا ۔ " تم اپنی اولاد کو اس خوف سے مارڈالو کہ وہ تمھارے کھانے میں
تعلیمات اسلامی کے تحت والدین پر اولاد کے متعدد حقوق عائد ہوتے ہیں۔ مثلاً
- زندگی کا حق
- بنیادی ضروریات کی فراہمی ، یعنی کھانے پینے ، رہائش اور علاج کا حق۔
- حسب مقد در تعلیم و تربیت کا حق .-
اگر والدین جملہ حقوق بحسن و خوبی ادا کر تے رہیں تو نہ صرف یہ کہ انھیں اللہ ان کے برعکس جو لوگ اولاد کے حقوق کی ادائگی پر اپنے آرام و آسائش کو مقدم رکھتے عالی کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے ، بلکہ ان کی اولاد ان کے بڑھاپے کا سہارا بنتی ہے۔ ہیں۔ ان کی اولاد ان کی آخری عمر میں انھیں بے سہارا چھوڑ دیتی ہے ۔ والدین کا فرض ہے کہ جہاں اپنی اولاد کو روزی کمانے کے قابل بنانے کی تدبیر کرتے رہیں وہاں ان میں کر آخرت بھی پیدا کریں اور عمل صالح کی تربیت دیں ۔ اللہ تعالی نے والدین کی ذمے داری کو بڑے بلیغ انداز میں بیان فرمایا
سورة التحريم : ۶ )
ترجمہ : اے ایمان والو! بچاؤ اپنی جان کو اور اپنے گھر والوں کو آگ سے
۔ بلا شبہ والدین اگر خدا اور رسول کے حکم کے مطابق اپنی اولاد کے حقوق بطریق احسن ادا کریں اور اسے نیکی کی راہ پر لگائیں تو نہ صرف یہ کہ وہ دنیا میں ان کی راحت کا سامان بنے گی بلکہ آخرت میں بھی ان کی بخشش کا ذریعہ ہوگی ۔ میاں
بیوی کے باہمی حقوق
| معاشرے کی بنیادی اکائی گھر ہے اور گھر کے سکون اور خوشحالی کا انحصار میاں بیوی کے خوشگوار تعلقات پر ہے ۔ اس کی عمدگی محض دو افراد ہی کی نہیں بلکہ دوخاندانوں اور اس کے نتیجے میں پورے معاشرے کی شادمانیوں کا سبب منبتی ہے ۔ اگر ان کے تعلقات میں بگاڑ پیدا ہو جائے تو یہ صورت حال بہت سے رشتوں کو کمزور کر دیتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے زوجین کے حقوق کا تعین فرماتے ہوئے
ایک مقام پر ارشاد فرمایا ہے
: وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِى عَلَيْهِنَّ بِالْمَعْرُونِ وَلِلرِّجَالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةٌ ،(سورة البقره : ۲۲۸ )
ترجمہ : اور عورتوں کا بھی حق ہے ۔ جیسا کہ مردوں کا ان پر حق ہے دستور کے موافق. ور مردوں کو عورتوں پر ایک درجہ فضیلت ہے۔
لیکن یہ درجہ محض گھر کا انتظام ایک زیاده باھمت، حوصلہ مند اور قوی شخصیت کے سپرد کرنے کے لیے ہے ، عورتوں پر ظلم روا ر کھنے کے لیے نہیں ۔ اسلام وہ واحد مذہب ہے جس نے خواتین کا شرف بحال کیا ۔ اور مردوں کو ان پر حکومت کا اختیار دینے کی بجائے ان کی حفاظت کی ذمہ داری سپرد کی اور تلقین کی کہ بیویوں کے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے ۔ نبی کریم نے بیویوں کے ساتھ حسن سلوک کو خیر اور اچھائی کا معیار بتایا
۔ ارشاد فرمایا
: خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمُ لِأَهْلِهِ
ترجمہ : تم میں سب سے بہتر وہ شخص ہے جو اپنی بیوی کے ساتھ اچھا ہے ۔
ایک بار ایک صحابی نے نبی اکرم سے دریافت کیا ۔ " یا رسول اللہ ! بیوی کا اپنے شوہر پر کیا حق ہے ؟ آپ نے ارشاد فرمایا ۔" جو خود کھائے ، اسے کھلائے۔ جیسا خود پہنے، اسے پہنائے ۔ نہ اس کے منہ پر تھپڑ مارے ، نہ اسے بُرا بھلا کہے۔" آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو بیویوں کے حقوق کا اتنا خیال تھا کہ خطبہ حجتہ الوداع میں ان سے حسن سلوک کی تلقین فرمائی ۔ دوسری جانب اللہ تعالٰی نے نیک بیویوں کی صفات بیان کرتے ہوئے فرمایا :
فالصلحت قُنِتُت حفظتُ لِلْغَيْبِ رسورة النساء: ۳۲)
ترجمہ : پس جو عورتیں نیک ہیں ، فرماں بردار ہیں ، نگہبانی کرتی ہیں پیٹھ پیچھے۔
جہاں مرد کو منتظم اعلیٰ کی حیثیت سے بیوی بچوں کی کفالت اور حفاظت کی ذمہ داری سونپی گئی ، وہاں عورتوں کو پابند کیا گیا کہ وہ مردوں کی وفادار اور اطاعت گزار بن کر رہیں ۔ زوجین کے لیے ضروری ہے کہ وہ گناہ آلو ر زندگی سے بچیں اور ایک دوسرے سے وفادار رہیں، اس وفاداری کی بدولت خطرناک اور مہلک بیماریوں (ایڈز وغیرہ) سے نا ممکن ہے۔ ایک مسلمان بیوی کے لیے شوہر کی جو حیثیت ہوتی ہے اس کا اندازہ نبی کریم کے اس ارشاد گرامی سے ہوتا ہے ۔ " اگر میں خدا کے علاوہ کسی اور کو کھودے کا حکم دیتا تو بیوی سے کہتا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے ، شوہر کو بھی نصیحت کی گئی ہے کہ اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے بیوی پر سختی نہ کرے بلکہ اگر اس میں کچھ خامیاں بھی پائی جاتی ہوں تو درگزر کرے اور اس کی خوبیوں کی قدر کرے۔ اس بارے میں ارشاد باری تعالی ہے :
وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ فَإِنْ كَرِهْتُمُوهُنَّ فَعَسَى أن تَكْرَهُوا شَيْئًا وَيَجْعَلَ اللَّهُ فِيهِ خَيْرًا كَثِيران رسورة النساء : 19 )
ترجمہ : اور گزران کرو عورتوں کے ساتھ اچھی طرح ۔ پھر اگر وہ تم کو نہ بھادیں ۔ تو شاید تم کو پسند نہ آوے ایک چیز اور اللہ نے رکھی ہو اس میں بہت خوبی ۔
اس بات کی تصریح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک حدیث مبارک سے ہوتی ہے جس میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا " اپنی بیویوں میں کوئی برائی دیکھ کر ان سے نفرت نہ کرنے لگ جاؤ۔ اگر تم غور کروگے تو تمھیں ان میں کوئی اچھائی بھی ضرور نظر آجائے گی ۔
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے
: ترجمہ : اور عورتوں کو ان کے مہر خوشی سے دیا کرو اور اگر وہ اپنی خوشی سے اس سے کچھ تمہیں چھوڑ دیں تو اسے ذوق و شوق سے کھالو “ ایک دوسری جگہ پرارشاد ہے
: ترجمہ : جو مال ماں باپ اور رشتہ دار چھوڑ کر مریں تھوڑا ہو یا بہت اس میں مردوں کا بھی حصہ ہے اور عورتوں کا بھی ۔ یہ حصے خدا کے مقرر کیے ہوئے ہیں
رشتہ داروں کے حقوق
والدین اور اولاد اور شریک حیات (بیوی کے حقوق کے بعد ، اسلام رشتے داروں کے حقوق پر زور دیتا ہے ۔ کیوں کہ معاشرتی زندگی میں انسان کا واسطہ اہلِ خانہ کے بعد سب سے زیادہ ان ہی سے پڑتا ہے ۔ اگر خاندان کے افراد ایک دوسرے کے حقوق اچھے طریقے سے ادا کرتے رہیں ، تو پورے خاندان میں محبت اور اپنائیت کی فضا قائم ہوگی اور اگر معاملہ اس کے برعکس ہو تو نفرت اور دوری پیدا ہو جائے گی اور آئے دن کے جھگڑوں سے خاندان کا سکون برباد ہو گر رہ جائے گا۔ اور پورا معاشرہ امن سے محروم ہو جائے گا۔ قرآن اور حدیث دونوں میں صلہ رحمی یعنی رشتہ داروں سے حسن سلوک کی بار بار تلقین کی گئی ۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے :
وَاتِ ذَا الْقُرْنِي حَقَهُ رسورۃ الاسراء : ۲۶)
ترجمہ : رشتہ دار کو اس کا حق دو۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا :
ويَدْخُلُ الْجَنَّةَ قَاطِع
ترجمہ : رشتہ داروں سے تعلق توڑنے والا جنت میں داخل نہیں ہوگا
۔ مسلمانوں کو حکم دیا گیا ہے کہ اپنے ضرورت مند رشتے داروں کی ضروریات کا خیال رکھیں، تاکہ انھیں غیروں کے آگے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے تلقین کی گئی ہے کہ جو کچھ خدا کی راہ میں خرچ کرو، اس میں ترجیح اپنے رشتے داروں کو دو اور پھر ان کے ساتھ جو سلوک کرو اس پر انھیں طعنے دے کر اپنے اجر و ثواب کو برباد نہ کرو۔ انھیں احساس تنہائی اور احساس کمتری کا شکار نہ ہونے دو ۔ ان کی شادی، علمی میں شریک ہو۔ رشتے داروں کے ذریعے امداد کا ایک اہم فائدہ یہ ہے کہ اس سے انسان کی عزت نفس مجروح نہیں ہوتی اور مقصد پورا ہو جاتا ہے، جب کہ غیروں سے مدد طلب کرنے میں اپنی ہی نہیں خاندان کی عزت بھی گھٹتی ہے۔ اگر ہم میں سے ہر شخص خدا اور رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ہدایت کے مطابق اپنے رشتے داروں کے حقوق کا خیال رکھے تو معاشرہ بہت سی خرابیوں سے محفوظ رہے گا۔
اساتذہ کے حقوق
اسلام نے جہاں مسلمانوں پر حصول علم کو فرض قرار دیا وہاں استاد کو بھی ایک باعزت مقام عطا کیا تا کہ اس کی وجاہت سے علم کا وقار بڑھے اور علم سے انسانیت کا ۔ استاد کا یہ اعزاز کیا کم ہے کہ اسے اس پیشے کی وجہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ایک خصوصی نسبت حاصل ہے ۔ جیسا کہ ارشاد رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہے
إِنَّمَا بُعِثْتُ مُعَلِّما
ترجمہ : مجھے تو معلم ہی بنا کر بھیجا گیا ہے۔
استاد علم دے کر نئی نسل کی صحیح نشو و نما اور اس کے فکر و نظر کی اصلاح کرتے ہیں ۔ نئی نسل ان ہی کے فراہم کردہ سانچوں میں ڈھلتی ہے۔ استاد کے اعزاز و احترام کے بارے میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تیرے تین باپ ہیں۔ ایک وہ جو تجھے عدم سے وجود میں لایا ، دوسرا وہ جس نے تجھے اپنی بیٹی دی ، تیسرا وہ جس نے تجھے علم کی دولت سے مالا مال کیا " معلم کی حیثیت علم کی بارش کی سی ہوتی ہے ۔ اور طلبہ کی حیثیت زمین کی ، جو زمین بارش کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، وہ بارش کے فیض سے سر سبز و شاداب ہو جاتی ہے ۔ اسی طرح جو شاگرد اپنے استادوں کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتا ہے وہ علم کے ثمرات سے مستفید ہوتا ہے۔ یہ حوصلہ اور ظرف بھی، والدین کے علاوہ صرف استادی کا ہوتا ہے کہ وہ اپنے شاگرد کو خود سے آگے بڑھتے دیکھ کر حسد کرنے کی بجائے خوش ہوتا ہے، کیوں کہ حقیقت میں وہ اپنے طلبہ کی کامیابیوں کو اپنی ہی کامیابیاں سمجھتا ہے۔ مسلمانوں میں استاد کی احسان شناسی اور احترام کا اندازہ کچھ اس رواج سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ شاگرد استاد کے نام کو اپنے نام کا حصہ بنا لیتے تھے اور اس طرح لائق شاگردوں کے ذریعے استاد کا نام زندہ رہتا تھا۔
ہمسایوں کے حقوق
انسان کو روزمرہ کی زندگی میں اپنے ہمسایوں سے واسطہ پڑتا ہے۔ کسی تکلیف یا بیماری کے وقت پڑوسی ہی وہ شخص ہوتا ہے جس کی مدد سب سے پہلے اور بآسانی دستیاب ہوتی ہے۔ جب کہ عزیز واقارب تو اطلاع ملنے پر بہت دیر سے پہنچتے ہیں۔ مسجد میں نماز کی ادائگی کے وقت بھی پڑوسی سے روزانہ ملاقات ہوتی ہے۔
پڑوسی اور اس کے اہل وعیال کے اخلاق وکردار سے خود ہمارے گھر والے بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے اور اگر پڑوسی بُرا ہو تو اس سے انسان کا ناک میں دم آجاتا ہے۔ اسلام نے پڑوسی کے حقوق پر بڑا زور دیا ہے اور پڑوسیوں کی تین قسمیں الگ الگ بیان کر کے ان سب سے حسن سلوک کا حکم دیا گیا ہے۔